vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکن صدر کی بجٹ تقریر پر اپوزیشن کی تنقید

0

کولمبو:سری لنکن اپوزیشن جماعت  سماجی جانا بالاویگایا کے رہنما  ساجیت پریماداسا نے صدر رانیل وکرماسنگھے کی بجٹ تقریر کو  تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاشی بحران سے بری طرح متاثر لوگوں کو دھوکہ دینے کی یہ ایک اور چال ہے۔سری لنکا کی حزب اختلاف جماعت ایس جے بی کے رہنماء ساجیت پریماداسا نے کہا  ہےکہ  بجٹ میں جنت کا وعدہ کرکے لوگوں کو جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔ صدر نے اپنی بجٹ تقریر میں بدھ مت کی بھی توہین کی ہے۔ یہ بجٹ امیروں کو فائدہ اور غریبوں پر ظلم ثابت ہوگا۔ یہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ صدر کو اپنی تقریر کے دوران خالی وعدوں کے بجائے پہلے یہ سوچنا چاہیے تھا کہ ہم پچھلے بجٹ میں کیے گئے وعدوں پر کتنا عمل  کر چکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان وعدوں پر بالکل کان نہ دھریں۔ ایک سروے کے مطابق سری لنکا میں خط غربت کی لکییر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کی تعداد تیس لاکھ سے بڑھ کر ستر لاکھ ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.