نوالپراسی جیپ حادثے میں 7 افراد جاں بحق
کھٹمنڈو:نیپال کے ضلع نوالپاراسی کے دیبچولی میونسپلٹی میں جیپ حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ لیتے ہوئے بریک فیل ہو نے کی وجہ سے پیش آیا۔ جیپ حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا جسے چتوان کے بھرت پور ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا۔نوالپراسی ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے سربراہ بید بہادر پوڈیل کے مطابق مرنے والوں میں تین مرد اور تین خواتین شامل ہیں اور ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ جیپ بوڈیکالی دیہی میونسپلٹی کے ماجھڈنڈا سے دالدال بازار کی طرف جارہی تھی اور تیز موڑ لیتے ہوئے الٹ گئی۔