دیوالی کے پٹاخوں کے بعد دہلی میں ایک بار پھر زہریلی دھند چھا گئی
دہلی:دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کے بڑے پیمانے پر استعمال سے دہلی او راس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک بار پھر زہریلی دھندچھا گئی ہے۔پٹاخوں پر مکمل پابندی کے بعد بھی مکینوں نے پٹاخے جلا کر دیوالی کا جشن منایا۔دیوالی کے دن دہلی کا آٹھ سالوں میں پہلی بار بہترین ہوا کا معیار ریکارڈ کیا گیا ۔ شام میں پٹاخوں کے وسیع استعمال سے آلودگی میں اضا فہ ہوا اور گہری دھند چھاگئی۔ دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دارالحکومت میں گاڑیوں کا استعمال محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔پچھلے سالوں میں دیوالی کے بعد دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی سطح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ زرائع کے مطابق ہر برس موسم سرما کے آغاز میں نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سب سے اوپر ہوتا ہے۔