vosa.tv
Voice of South Asia!

رجنی کانت کی فلم لال سلام کا ٹیزر جاری

0

ممبئی:رجنی کانت کی فلم لال سلام کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ۔ فلم میں وشو وشال اور وکرانت کو مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا ہے۔فلم لال سلام  سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سےایک ہے ۔ اس کو  رجنی کانت کے تمام پرستاروں کے لیے دیوالی کا بہترین تحفہ کہا جا سکتا ہے جو اداکار کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ فلم میں ان کا صرف ایک خاص اور مختصر کردار ہے، شائقین یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ وشنو وشال اور وکرانتھ اسکرین پر ایک ساتھ کیسے نظر ہیں۔ یہ فلم دو حریف گروپوں کے بارے میں ہے، جن کی قیادت وشنو وشال اور وکرانت کر رہے ہیں۔ جب وہ ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہوتے ہیں تو کرکٹ میچ بھی جنگ بن جاتا ہے۔ وہ مذہب کو سبب  بنا کے تباہی پھیلاتے ہیں اور تب ہی رجنی کانت کہتے ہیں کہ مذہب کو کھیلوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.