vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹائیگر 3نے سلمان خان کی تمام فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

0

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوسی تھرلر ایکشن فلم ٹائیگر 3 نے اپنے ریلیز کے پہلے دن کاروبار میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دبنگ سٹار کی پچھلی فلموں کو شکست دے دی۔ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 44.50 کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد یہ فلم سلمان خان کی تمام پچھلی فلموں کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنائی گئی سلمان خان کی فلم بھارت نے اپنے ریلیز کے پہلے دن 42.30 کروڑ روپے کمائے تھے۔ یہ فلم 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ سلمان خان کی فلم پریم رتن دھن پایونے اپنے ریلیز کے پہلے دن 40.35 کروڑ روپے کمائے تھے۔اب، منیش شرما کی ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور فلم  پہلے دن ہی باکس آفس پر 44.50 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ ٹائیگر 3 کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا ، یہ فلم تین زبانوں ہندی، تمل، اور تیلیگو میں ریلیز ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.