ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے منصوبہ
ہالی ووڈ نے ٹیسلا، اسپیس ایکس، اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر ایک فلم بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ہالی ووڈ اسٹوڈیو A24 نے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، فلم کے ڈائریکٹر ڈیرن آرنوفسکی ہوں گے، جو پہلے کئی فلمیں ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔ فلم ایلون مسک کی جیوگرافی پر مبنی ہوگی، جسکی کہانی والٹر آئیزیکسن نے لکھی ہے۔ یہ کتاب 12 ستمبر 2023 کو شائع ہوئی تھی۔ کتاب کے مطابق، 52 سالہ ایلون مسک جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے تھے اور انہیں اپنے والد کے رویے کی بنا پر کئی ذہنی مسائل کا سامنا رہا ،ایلون مسک کی زندگی پر فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، فلم کی کاسٹ کی تفصیلات بھی ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔