vosa.tv
Voice of South Asia!

دنیا کی شیطانی قوتیں غزہ کو صفحہ ہسٹی سے مٹانے میں مصروف ہیں، سراج الحق

0

سیالکوٹ:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا کی شیطانی قوتیں غزہ کو صفحہ ہسٹی سے مٹانے میں مصروف ہیں، پچیس لاکھ کی آبادی امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔پاکستان کے شہرسیالکوٹ میں یوتھ کنونشن لبیک یا  فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے   امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سینکڑوں جہاز مل کر روزانہ فلسطینیوں پر  بمباری کرتے ہیں ۔غزہ میں ہیروشیما سے زیادہ بارود استعمال کیا گیا ا، فغانستان میں امریکہ نے اتنا  بارود استعمال نہیں کیا جتنا غزہ میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف کام کرنے کا وقت ہے،جہاد کا مقابلہ جہاد ہے،فوج کا مقابلہ فوج کرے، اہل فلسطین نے پتھر اٹھا کر ٹینکوں کا مقابلہ کیا،غلیل اٹھا کر مقابلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو جو آپریشن کیا بتا دیا کہ اسلحے کے مقابلے میں طاقت ایمان کی ہے،حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان عالم اسلام کا سب سے بڑا ملک یے،عظیم حیثیت کے باوجود حکومت نے وہ نہیں کیا جس کی توقع فلسطینی کر رہے ہیں،فلسطین کے نوجوان آپکے انتظار میں ہیں مسجد اقصی خطرے میں ہے، فلسطین انبیا کی زمین ہے، ارض فلسطین سے نبی نے معراج کا سفر کیا تھا،یہ حضرت عمر کی میراث ہے اگر امت مسلمہ نے غزہ کے لئے کوئی اقدام نہ کیا تو تاریخ انھیں کبھی معاف نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ ایک ایک مسلمان ملک کو پیغام ہے کہ اللہ کے حکم پر لبیک کہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.