ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال ختم، معاہدہ طے پا گیا
ہالی ووڈ اداکاروں کی یونین کے بورڈ ممبران نے اسٹوڈیوز کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی جس سے کئی مہینوں سے جاری ہڑتالوں کو ختم کردیا گیا ہے ہڑتال کی وجہ سے سینکڑوں فلموں اور ٹیلی ویژن شوز کی تیاری روک دی گئی تھی۔ہالی ووڈ اداکاروں کی یونین کا کہنا کہ ابتدائی ڈیل پر بات چیت کے بعد الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز کے ساتھ اتفاق کیا گیا ہے، جو نیٹ فلکس، پیراماؤنٹ اور والٹ ڈزنی سمیت میڈیا کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔اس معاہدے میں ایک نیا تین سالہ معاہدہ شامل ہے، جس کی مالیت ایک بلین ڈالر سے زیادہ ہے اور اس میں کم از کم تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایک نئی سٹریمنگ سروس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نیوز کانفرنس میں امریکن فیڈریشن آف ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو آرٹسٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف نے اعلان کیا کہ اس عارضی معاہدے کو 86 فیصد ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے۔