vosa.tv
Voice of South Asia!

گرینڈ سینٹرل ٹرمینل پر اسرائیل مخالف مظاہرے میں 6  افرادگرفتار

0

نیو یارک:گرینڈ سینٹرل ٹرمینل پرفلسطینیوں کے حق میں کئے گئے  احتجاج کے دوران چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔احتجاج کے دوران سینکڑوں افراد نے یہودی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ گرینڈ سینٹرل ٹرمینل پرفلسطینیوں کے حق میں احتجاج  کیا  گیا۔ مظاہرین نےدوران احتجاج   فری فلسطین کے نعرے لگائے۔پولیس نے چھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور انہیں بدتمیزی کرنے پر سمن جاری کردیا۔ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق  کوئنز کےرہائشی پر ایک پولیس افسر اور  فائر فائٹر  پر حملہ کرنے اور گرفتاری میں مزاحمت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیوارک کے 28 سالہ شخص پر سرکاری انتظامیہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔دیگر مظاہرین کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔مظاہرین  نے "فلڈ مین ہٹن فار غزہ” کے احتجاجی حصے کے طور پر ٹرانزٹ ہب پر دھاوا بولا جو شام میں کولمبس سرکل پر جمع ہوا جہاں انہوں نے اسرائیلی پرچم کو آگ لگائی اور  مین ہٹن اور نیویارک ٹائمز کی عمارت پر جعلی خون چھڑکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.