نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے رنگارنگ تقریب
ریاض: سعودی عرب میں نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سوشل میڈیا انفلونسرز اور صحافیوں سمیت دیگر سوشل سرگرمیوں میں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ تقریب میں میوزک مستی اور طنزو مزاح نے بھی خوب سماں باندھ دیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے منعقد ایوارڈ شو تقریب میں سوشل میڈیا انفلونسرز اور صحافیوں نے شرکت کی اسکے علاوہ نامور اسٹیج اور ٹی وی کے مزاحیہ اداکار روف لالہ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے جنھوں نے سینڈ اپ کامیڈی کے ذریعے شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں رنگارنگ تقریب میں گلوکار فرحان این ٹی ایف اور کائنات بیگ نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا پاکبان کے عہدیداروں عمران صدیقی،یحییٰ اشفاق،سید کاشف حسین ، قاسم حنیف،ثناء ذکاء اور میاں عمران کا کہنا تھا کہ آج کے الیکٹرانک سوشل میڈیا کے دور میں نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مثبت انداز کو اپناتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکبان ایسے ہی نوجوانوں کی ہر سال حوصلہ افزائی کرتا چلا آرہا ہے تاکہ وہ مزید بہتر کام کریں تقریب کے آخر میں سوشل میڈیا انفلانسرز کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے بھی نوازا گیا