بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا کی ہوا انتہائی غیر صحت بخش قرار
ڈھاکہ:بنگلہ د یشی دارلحکو مت ڈھا کا کی ہوا کا معیا ر مسلسل دوسرے دن بھی دنیا کے بدترین درجہ پر مو جو د ہے ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی حا لیہ رپو رٹ کے مطا بق صبح 208 اسکور کے ساتھ ڈھاکا کی ہوا انتہائی غیر صحت بخش قرار دی گئی۔101 اور 200 کے درمیان AQI کو غیر صحت بخش سمجھا جاتا ہے ، ہندوستان 247 اور 171 کے AQI اسکور کے ساتھ فہرست میں پہلے اور تیسرے نمبر پر مو جو د ہے ۔ڈھاکا طویل عرصے سے فضائی آلودگی کے مسائل سے دوچار ہے۔ اس کا ہوا کا معیار عام طور پر سردیوں میں غیر صحت بخش ہوجاتا ہے اور مون سون کے دوران بہتر ہوتا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ، فضائی آلودگی ہر سال دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق سات لاکھ افراد کو متا ثر کرتی ہے۔