vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ کے القدس ہسپتال میں ایندھن ختم ،اہم سروسز متاثر

0

غزہ کی پٹی میں القدس ہسپتال نے پیٹرول کی قلت اور مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد زیادہ تر آپریشنز بند کردیئے۔ غزہ کے القدس ہسپتال نےپیٹرول کی قلت اور میڈیکل کمپلیکس کے ارد گرد روزانہ اسرائیلی بمباری کے بعد زیادہ تر آپریشنزبند کردیئے۔ فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے زیر انتظام اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی کمی کی وجہ سے ہم مجبور ہیں اور اپنی سروسز کو محدود کر دیا گیا ہے تا کہ آئندہ دنوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  ہم نے اپنا مین جنریٹر بند کردیا ہے اب صرف چھوٹا جنریٹر چلا رہے ہیں  تاکہ 14000 بے گھر مریضوں کو دو گھنٹے بجلی فراہم کی جا سکے۔ اسپتال کا سرجیکل وارڈ اور آکسیجن جنریشن پلانٹ بند کردیا گیا ہے۔PRCS کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کے آس پاس کی زیادہ تر عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ بم دھماکے ہسپتال کے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ ہسپتال پر براہ راست حملہ ہو سکتا ہے۔القدس ہسپتال کی طرف جانے والی زیادہ تر سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے ایمبولینسوں میں ڈاکٹروں کو زخمیوں تک پہنچنے کے لیے سنگل، ناہمواراور کچا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ہمارے پاس ہسپتال کے اندر تقریباً 500 مریض ہیں۔ ہمارے پاس آئی سی یو میں 15 مریض موجود ہیں ۔ نومولود بچے انکیوبیٹرز پر ہیں اس کے علاوہ 14,000 بے گھر افراد ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.