USAID کے 1,000 سے زائد ملازمین نے غزہ جنگ بندی کے حمایتی خط پر دستخط کردیے
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے سینکڑوں ملازمین نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کے سینکڑوں ملازمین نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں غزہ میں تنازعات کو فوری طور پر روکنے پر زور دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے سےگردش کرنے والے اس خط پر 1,000 دستخط ہو چکے ہیں جن میں یو ایس ایڈ کے تمام محکموں اور دنیا بھر کے مشنز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ عملے نے خط میں لکھا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ انسانی امداد اور جانوں کا تحفظ بنیادی طور پر غزہ میں مشکل حالات میں انجام دیا جاناچاہیئے۔ خط میں بڑھتی ہوئی اور اندھا دھند بمباری اور تشدد کو روکنے پر زور دیا گیا تھا۔ عملے نے خط میں "بین الاقوامی قانون کی متعدد خلاف ورزیوں” اور غزہ میں شہریوں کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی مذمت بھی کی ہے۔ خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ امریکی حکومت غزہ میں فوری جنگ بندی، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کیلئے ضروری وسائل جیسے پانی، خوراک، ایندھن اور بجلی کی بحالی کا مطالبہ کرے۔ ہم امریکی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر تمام فریقین بشمول اسرائیل کو فلسطینیوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے کا پابند بنائے۔ اس میں اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو ختم کرنا اور مقبوضہ زمین پر بستیوں کی تعمیر کو روکنا شامل ہے۔