vosa.tv
Voice of South Asia!

امر یکہ کی بنگلہ دیش میں کم اجرت پر احتجاج کرنے والے کارکنوں کے قتل پر  مذ مت

0

امر یکہ نے بنگلہ دیش میں  کم اجرت  پر احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف حالیہ تشدد ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں کو مجر ما نہ قرار دینے کی مذمت کی ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا، "گزشتہ ہفتے پولیس کے ہاتھوں 26 سالہ فیکٹری ورکر اور سومیلیٹو گارمنٹس سرامک فیڈریشن کے یونین ممبر، راسل ہولاڈر کی پولیس کے ہاتھوں موت  کی اطلاع پر افسوس ہے۔”اس کے علاوہ 32 سالہ کارکن عمران حسین جو ڈھاکہ کی ایک فیکٹری کے اندر مظاہرین کی طرف سے لگائی گئی آگ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ہم ان کے اہل خانہ اور مزدور برادریوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمیں مزدوروں اور ٹریڈ یونینوں پر جاری جبر پر بھی تشویش ہے۔ا نھو ں نے  بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کرتے  ہو ئے  کہا  کے وہ مزدوروں کے پرامن احتجاج کے حق کا تحفظ کرے اور کارکنوں اور مزدور رہنماؤں کے خلاف  بے بنیا د الزامات کی تحقیقات کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.