کولمبو، سینئر سائنسدان ڈی ڈی بلتھ سنہالانیشنل میڈیسن ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے سی ای او مقرر
سر ی لنکا میں سینئر سائنسدان ڈی ڈی بلتھ سنہالا کو نیشنل میڈیسن ریگولیٹری اتھارٹی کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر وجیت گناسیکرا کی جگہ لینے والے بلاتھ سنہالا کو عارضی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔اس کا باضابطہ طور پر اعلان گزشتہ روز ڈاکٹر آنندا وجیوکرما کی صدارت میں NMRA ہیڈکوارٹر میں منعقدہ بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ میں بورڈ کے نو ممبران بشمول ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسیلا گناوردینا اور اٹارنی اٹ لا منوج گاماگے نے شرکت کی۔سبکدوش ہونے والے سی ای او ڈاکٹر وجیت گناسیکرا کو وزارت صحت میں تبدیل کر دیا گیا ہے جن کے خلاف ماضی قریب میں ناقص معیار کی ادویات کی حوالے سے کئی الزامات لگائے گئے تھے۔بلتھ سنہالا سری لنکا سائنٹیفک سروس کے رکن اور نیشنل میڈیسن کوالٹی ایشورنس لیبارٹری (NMQAL) کے قائم مقام ڈائریکٹر ہیں۔