vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، ایک ماہ کے دوران ہیٹ کرائم کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ

0

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے بعد نیویارک میں ہیٹ کرائم کے واقعات میں 214 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ہیٹ کرائم کے واقعات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ این وائے پی ڈی کے جارہ کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہیٹ کرائم کے واقعات میں تقریبا” 214 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر کے دوران، یہودی متاثرین کو نشانہ بنانے والے 69 جرائم کی اطلاع دی گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران یہ تعداد صرف 22 تھی۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹاسک فورس نے ان واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف ڈیٹیکٹیو جوزف کینی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے بعد سے ہیٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.