نیویارک، امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کا آپریشن،درجن منشیات فروش گرفتار
نیو یارک:امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے برونکس میں کارروائی کرتے ہوئے 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چار ملین ڈالرز مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے نیویارک کے بورو برونکس میں 168ویں اسٹریٹ کے قریب گرینڈ کنکورس پر واقع ایک اپارٹمنٹ پر مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس دوران منشیات پیک کرنے والے گیارہ افراد کو گرفتار کرکے چار ملین ڈالرز مالیت کی منشیات بھی برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان منشیات کے اڈے کی چھت پر سولر پینلز کے نیچے چھپنے کی کوشش کررہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے کافی شواہد اکٹھے کیے جاچکے ہیں۔ڈی ای اے حکام کے مطابق تفتیش کاروں نے ملزمان سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔