نیپال میں آئی فون 15 کےسم کارڈز غیر فعال کر نے کا اعلا ن
کھٹمنڈو: نیپال ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر ملکیوں کے عارضی قیام کے دوران ذاتی استعمال کے لیے لائے گئے غیر رجسٹرڈ 804 آئی فونز کے سم کارڈز غیر فعال کر دئیے۔نیپال کی ٹیلی کام ریگولیٹر نے گزشتہ دو دنوں کے دوران ملک میں کام کرنے والے سینکڑوں آئی فون 15 موبائل سم کارڈز کو غیر فعال کر دیا ہے جو موبائل ڈیوائس مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں ۔اس سے قبل21 اکتوبر کو ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں صارفین سے کہا گیا کہ وہ 15 دنوں کے اندر اپنے موبائل فو ن کو رجسٹر کریں۔موبائل صارفین جنہوں نے MDMS میں اپنے ہینڈ سیٹس کو رجسٹر کرنے کے لیے اپنے فون پر SMS حاصل کیا ہے انہیں نیپال ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق نیپال میں داخل ہونے والے تمام غیر ملکیوں کو 15 دن سے زیادہ نیپال میں رہنے کی صورت میں اپنے فون سیٹ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے موبائل کو رجسٹریشن کے بعد ویزا کی مدت کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔غیر ملکی ممالک سے عارضی قیام کے لیے ذاتی استعمال کے لیے لائے گئے موبائل فون سیٹ اور کسٹم کلیئرنس مکمل کر چکے ہیں تو خود بخود MDMS میں رجسٹر ہو جا ئیں گے۔اگر بیرونی ممالک سے لائے گئے فون کسٹم کلیئر نہیں ہیں، تو صارفین پاسپورٹ یا شہریت کی دستاویز جمع کروا کر MDMS کے ساتھ رجسٹر کر وا سکتے ہیں۔