سر لنکا میں پوسٹ آفس کو ہوٹل میں تبد یل کر نے کی تجویز
کولمبو: بھارت کے تاج گروپ نے نوآبادیاتی دور کے نوارا ایلیا پوسٹ آفس کو ایک ہوٹل میں تبد یل کر نے کی تجویز پیش کی ہے۔ نوارا ایلیا پوسٹ آفس کے احاطے میں ہوٹل کے قیام کی کوششیں تقریباً گزشتہ 6 سے 7 سالوں سے جاری ہیں اور اس تجویز کو پوسٹل ٹریڈ یونینوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تاہم ڈاک وزیرگناوردنانے کہا کہ وہ ہوٹل کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ معاشی طو ر پربہت فا ئد ہ مند ثابت ہوگا۔ نوارا ایلیا پوسٹ آفس کی عمارت کو بہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے اور محکمہ ڈاک کے پاس اس کے لیے مناسب فنڈز مو جو د نہیں ۔ یونائیٹڈ پوسٹل ٹریڈ یونینز فرنٹ نےفیصلے کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاکہ ان عمارتوں کو فروخت کرنے کے منصوبے کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا جائے ۔