vosa.tv
Voice of South Asia!

کابل: منی بس میں دھماکہ، 7 افراد کی جاں بحق 20 زخمی ہوگئے

0

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  ایک منی بس میں دھماکے سے سات شہری جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے، یہ دوسرا دھماکا ہے جو دو ہفتوں میں اس علاقے کو متاثر کر چکا ہے۔پولیس کے ترجمان، خالد زدران کے مطابق  دھماکا شہر کے مغربی حصے دشتی برچی علاقے میں  ہوا ہے ۔ دھماکے کی  وجہ  کا ابھی تعین نہیں کیا جا سکا،  پولیس نے ایک تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس ترجمان کےمطابق تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن داعش کی ایک تنظیم نے پہلے بھی اسی علاقے میں اسکول، ہسپتال اور مسجدوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اکتوبر کے آخر میں، جنگجو گروہ نے دشتی برچی میں ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ، جس میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور سات اور لوگ زخمی ہوگئے۔اس گروہ نے حالیہ سالوں میں افغانستان کے شیعہ علاقوں پر بھی حملے کیے ہیں۔داعش نے طالبان کی حکومت کے آغاز سے جنگ کی کمپین شروع کر رکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.