vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کےمنصوبے کی مخالفت کر دی

0

واشنگٹن:امریکا نے غزہ سے فلسطینی شہریوں کو بے دخل کر کے اس پر  قبضہ کرنے کےاسرائیلی منصوبے کی مخالفت کی ہے ۔پریس بریفنگ میں  امریکی  دفتر خارجہ کے ڈپٹی  ترجمان ویڈانت پٹیل نے کہا کہ امریکا غزہ سے فلسطینیوں کےانخلا کی خواہش نہیں رکھتا۔ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ فلسطینیوں کو کسی نئی جگہ پر منتقل کیا جائے، اور اس معاملے میں، اسرائیل کو امریکہ کی  حمایت حاصل  نہیں ہے۔دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ زیادہ تر امریکی رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ سے نکلیں گے۔ اگرچہ امریکہ اور اسرائیل دوست ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ جنگ بندی کے معاملے پر متفق ہوں۔ رفح بارڈر کے ذریعے، امریکہ فلسطینی شہریوں کی نقل مکانی نہیں چاہتا۔ وہ غزہ پر اسرائیل کے کنٹرول کی مخالفت کرتے ہیں۔ گزشتہ ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ  اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ ​​کے بعد غزہ کی پٹی میں غیر معینہ مدت کے لیے سکیورٹی کی مجموعی ذمہ داری لے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیمانے کا ہمیں اندازہ نہیں تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج پہلے ہی اضافی علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.