vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہتک عزت کے مقدمے میں جیتی ہوئی رقم غزہ کے فلسطینیوں کے لیے عطیہ کردی۔

0

ممتاز اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے حال ہی میں پینانگ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ پی راماسامی کے خلاف ملائیشیا کی ایک عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ جیتا۔ عدالت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں مبینہ طور پر ہتک آمیز بیانات دینے پر راماسامی کو RM 1.52 ملین ($320,000) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کے فیصلے کے جواب میں، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہتک عزت کے مقدمے میں انہیں دی گئی پوری رقم غزہ کے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے ملائیشیا کی ہائی کورٹ کے جج حیات الاکمل عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "میں ملائیشیا کی ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے پینانگ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ راماسامی کو ہتک عزت کےہرجانے میں 1.52 ملین روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔ ” انہوں نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کی اہمیت پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے، اسرائیلی جارہیت اور مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کی مزاہمت اور استقامت کو بھی سراہا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کی فلسطینی کاز سے وابستگی فلسطینی آبادی کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے ان کی ہمدردی اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کا اختتام فلسطینی مزاحمت اور فلسطینی عوام کی خیر خواہی کے ساتھ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.