اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں پرحملے تیزکردیئے
غزہ:غزہ کی رہائشی عمارتیں تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں پرحملے تیزکردیئے۔ اسرائیلی طیاروں کی کیمپوں پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں مزید پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ، جس میں ایک ہی خاندان کے اکیس افراد بھی شامل ہیں۔7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران شہید ہونیوالوں میں 40 فیصد سے زائد بچے شامل ہیں۔ غزہ میں اب تک 8500 مکانات تباہ ، 40000 ہاؤسنگ یونٹس، 200،000 دیگر یونٹس اور 88 سرکاری عمارتوں اور 220 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دنیا بھر میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کو روکنے کے لیے لوگ سڑکوں پر نکل رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ غزہ میں قتل عام روکا جائےاور فوری جنگ بند کروائی جائے۔