اردن کی جانب سے فلسطینی بھائی بہنوں کے لیے طبی امداد
عمان:اردن کی فضائیہ نے محصور غزہ کے ایک ہسپتال تک پیرا شوٹ کے زریعےادویات پہنچائیں ۔محصور پٹی تک زمینی امداد کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے ہسپتال کی سپلائی ختم ہونے والی تھی۔اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے ایکس اکاؤنٹ پر فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے اپنے بھائیوں کے لیےہمارے نڈر فضائیہ کے اہلکاروں نےآدھی رات کو اردنی فیلڈ ہسپتال میں فوری طبی امداد پہنچائی۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائی بہنوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہےہم ان کے لیے ہمیشہ موجود ہیں۔ اردن کا فیلڈ ہسپتال تمام چیلنجز اور مشکلات کے باوجود غزہ کے زخمیوں کا علاج کر رہا ہے اور فلسطینی انکلیو میں لوگوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے اپنا انسانی کردار ادا کر رہا ہے۔ایئر ڈراپ کا اعلان اس وقت کیا گیا جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سفارتی دورہ کیااور کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کی۔