vosa.tv
Voice of South Asia!

بس بہت ہو گیا،دنیا دہشت سے دیکھ رہی ہے، سربراہ اقوام متحدہ

0

نیو یارک:اقوام متحدہ کے سربراہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تقریباً ایک ماہ سے دنیا اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جانوں کے ضیاع اور تباہی کودہشت اور صدمے کے ساتھ دیکھ رہی ہے جس کاسلسلہ  تاحال جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فریقین سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت 18 تنظیموں کے سربراہان نے 7 اکتوبر کو غزہ سے اسرائیل پر حماس کے سرحد پار حملے کے بعد سے دونوں طرف ہونے والے خوفناک نقصانات پر بات چیت کی۔اسرائیل میں تقریباً 1400 افراد مارے گئے اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔  غزہ میں ہولناک حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ شہدا کی تعداد10 ہزارکے قریب پہنچ گئی۔تیس ہزار سے زائد زخمی ہیں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ان  کو خوراک، پانی، ادویات، بجلی اور ایندھن سے محروم کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.