غزہ کے اسپتالوں کے ارد گرد اسرائیلی فورسز کی شدید بمباری،20 فلسطینی شہید متعدد زخمی
غزہ:اسرائیل کی شمالی غزہ کی پٹی کے آس پاس متعدد اسپتالوں پر بمباری جاری ہے، زرائع کے مطابق محصور علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی بند کر دی گئی جس سے تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے ۔اسرائیل نے شمالی غزہ میں اسپتالوں کےآس پاس پھرسے بمباری کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے گھروں کو نشانہ بنایاجس میں اب تک 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کو دو حصوں جنوبی غزہ اور ایک شمالی غزہ میں تقسیم کردیا ہے اور اب گولہ باری کر رہا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نےغزہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملے آنے والے دنوں میں جاری رہیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہونے ہوائی اڈے پر فوجیوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ دوست اور دشمن دونوں سن لیں یرغمالیوں کی واپسی تک جنگ بندی ممکن نہیں۔ ہم جیتنے تک جنگ جاری رکھیں گے۔