vosa.tv
Voice of South Asia!

بدعنوانی کے خلاف مودی حکومت کی لڑائی نوٹنکی ہے، وزیر اعلیٰ دہلی

0

دہلی:وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے نریندر مودی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف جنگ کو نوٹنکی یا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے  کہا  ہےکہ جن لوگوں پر بی جے پی غلط کام کرنے کا الزام لگاتی ہے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر وزارتی عہدوں سے نوازا جاتا ہے۔ہریانہ کے ضلع روہتک میں پارٹی  پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، دہلی کے وزیر اعلیٰ نے  کہا کہ اگر کسی نے بہت بڑا گناہ یا جرم کیا ہے اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے، تو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یا  محکمہ انکم ٹیکس اس شخص کو چھونے کی ہمت نہیں کرے گا۔ بدعنوان وہ نہیں ہیں جنہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے بھیجا ہو۔ بدعنوان وہ ہیں جو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے خوف سے بی جے پی میں شامل ہوئے۔ جن لوگوں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پکڑا ہے لیکن وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے ہیں وہ انتہائی ایماندار ہیں۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آج یا کل وہ سامنے آئیں گے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حال ہی میں کجریوال کو مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں پوچھ گچھ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.