سلطان پور میں موٹر سائیکل اور بس کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق
اتر پردیش:بھارتی ریاست اتر پردیش میں موٹر سائیکل اور بس کے تصادم میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق سلطان پور ڈپو کی ایک بس نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 32سالہ سندیپ شرما اور 26 سالہ سنتوش شرما کی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ متوفی ایک خاندانی تقریب سے گھر واپس آرہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔