vosa.tv
Voice of South Asia!

ترکی میں احتجان کے دوران  فلسطین کے حامیوں کی امریکی ایئر بیس پر حملے کی کوشش

0

ادانا:اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے ترکی  میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جار ی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے غزہ پر بات چیت کے لیے انقرہ آمد  کے موقع پر فلسطینی حامیوں نے احتجاج  کیا ۔احتجاج کے  دوران سینکڑوں لوگوں نے ایک ائیر بیس  پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس میں امریکی فوجی موجود تھے۔ائیر بیس  شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد کی مدد کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے، جس میں امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔مظاہرین نے  احتجاج کرتے ہوئے ائیر بیس  بند کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران ہاتھوں میں ترک اور فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے  ائیر بیس میں داخل ہونے کے لئے رکاوٹیں اکھاڑ دیں اور پولیس کے ساتھ ہنگامہ آرائی کی۔ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.