اسرائیل کی المغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، درجنوں افراد شہید
غزہ:اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی ہے جس میں 30 سے زائد افراد شہید ہو گئے ۔اسرائیلی بمباری میں 51 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ بمباری جبالیہ اور بوریج پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملوں کے چند دن بعد ہوئی ہے جس میں 200 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔حماس کے زیر انتظام انکلیو میں وزارت صحت کا کہنا ہےکہ متاثرین کو دیر البلاح کے الاقصیٰ شہداء اسپتال لے جایا گیا ہے