vosa.tv
Voice of South Asia!

اٹلی میں موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں سے 6 افراد جاں بحق

0

ٹسکنی:مغربی یورپ میں سمندری طوفان سیاران کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مختلف شہروں میں حادثات سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ٹسکنی کے گورنر یوجینیو گیانی کا کہنا ہے کہ  ساحلی شہر لیورنو سے موگیلو کی اندرونی وادی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ سیلاب سے کئی شہر اور دیہات زیرآب آگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فلورنس کے شمال میں واقع پراٹو شہر سے تعلق رکھنے والے دو معمر افراد بھی شامل ہیں۔ پورے براعظم میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی۔اطالوی محکمہ شہری دفاع کے مطابق تین گھنٹوں میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی۔یہ پچھلے 100 سالوں میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.