vosa.tv
Voice of South Asia!

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی: انڈونیشیا میں بڑا احتجاجی مظاہرہ

0

جکارتہ:اسرائیلی مظالم کے شکار نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔یہ احتجاج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انڈونیشین ہسپتال اسرائیلی حملوں کی وجہ سے سپلائی کی شدید قلت کا سامنا کر رہا ہے۔غزہ میں جاری تنازعہ کے درمیان فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد  نے قومی یادگار پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جو اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد انڈونیشیا کا سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔سفید لباس اور سیاہ و سفید فلسطینی اسکارف میں ملبوس مظاہرین نے فلسطین کے جھنڈے لہرائے اور اللہ اکبر، فری فلسطین!” کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے  بین الاقوامی عدالت سے اسرائیلی فوج کا غزہ کا محاصرہ ختم کرنے ،اسرائیلی سامان کے بائیکاٹ اور غزہ میں اسرائیل دشمنی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پرامن ریلی کا اہتمام ملک کی اعلیٰ ترین اسلامی اتھارٹی انڈونیشین علماء کونسل نے کیا۔ حکومت کے ساتھ ساتھ مسلم تنظیموں اور بدھ مت اور عیسائیت سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.