2024 میں بھی نریندر مودی ہی وزیر اعظم بنیں گے، امیت شاہ
گوالیار:بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ رام مندرکی تعمیر اورسرجیکل اسٹرائیکس جیسے واقعات کے بعد اگلی مرتبہ بھی نریندر مودی ہی ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے گوالیار-چمبل میں انتخابی مہم کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا تھا کہ رام مندر کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کرنے سے لے کر پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے تک مودی نے بھارتیوں کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں،انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کو روکا ہے، جوبی جے پی کی ایک بڑی کامیابی ہے، امیت شاہ اپنی پارٹی کو مدھیہ پردیش میں برتری دلانے کے لیے بہت کام کر رہے ہیں، امیت شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کمل ناتھ اقتدار میں آتے ہیں تو وہ سی ایم لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت پیسے روک دیں گے۔ بی جے پی 2018 میں اس خطے کی 34 نشستوں میں سے صرف آٹھ ہی نشستیں جیت سکی ہے، جبکہ کانگریس اس ریاست میں کامیاب قرار پاتی ہے۔