vosa.tv
Voice of South Asia!

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ریلیز سے قبل متنازع، ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی

0

ممبئی:بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم  ڈنکی ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی ہےکیونکہ کنگ خان کی ڈنکی ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی ہے۔شاہ رخ خان کی رواں سال دو کامیاب فلموں پٹھان اور جوان کے بعد اب اُن کی تیسری فلم ڈنکی کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔ڈنکی ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔اب سوشل میڈیا  کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ہالی ووڈ فلم کا چربہ ہے۔یہ خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور فلم ڈنکی کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فلم  ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں پٹھان  اور جوان باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.