vosa.tv
Voice of South Asia!

تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ

0

مظاہرین نے یرغمالیوں کو رہا نہ کروانے پر وزیر اعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تل ابیب:اسرائیلی  قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرکے حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے قبضے میں موجود صیہونی قیدیوں کی رہائی کےلئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ان قیدیوں کی رہائی کے امور کے انچارج گال ہبرش کو مظاہرے کے بعد تل ابیب سے باہر نکال دیا اور مظاہرین نےشرم کرو، شرم کرو جیسے نعرے لگائے۔صیہونی قیدیوں کی رہائی کے امور کی انچارج ٹیم کے اندر فلسطینی استقامتی محاذ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور ٹیم کے بعض ارکان نے استعفی بھی دے دیا ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے  کہ تحریک حماس نے طوفان الاقصی آپریشن کے دوران تقریبا تین سو صیہونیوں کو قیدی بنا لیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.