vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی ڈاکٹروں نے 7 سالہ بچے کے پھیپھڑے سے سوئی نکال  لی

0

ڈاکٹرز نے مقناطیس استعمال کرتے ہوئے آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا.دہلی:بھارت کے شہر دہلی کے ایمس ہسپتال میں ڈاکٹروں نے  کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک سات سالہ لڑکے کے پھیپھڑے سے سوئی کو کامیابی کے ساتھ نکال لیا۔پیڈیاٹرک سرجری کے شعبہ کی طرف سے انجام دیا جانے والا پیچیدہ اینڈوسکوپک طریقہ کار پھیپھڑوں کے اندر 4 سینٹی میٹر کی سوئی کے مقام اور آلات جراحی کے لیے محدود جگہ کی وجہ سے ضروری تھا۔اس لڑکے کو بدھ کے روز جان لیوا حالت میں کھانسی کے ساتھ خون بہنے کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ریڈیولاجیکل تحقیقات سے پتہ چلا کہ سلائی مشین کی ایک لمبی سوئی اس کے بائیں پھیپھڑےمیں موجودہے، طریقہ کار کی پیچیدگیوں کی وضاحت کرتے ہوئے، پیڈیاٹرک سرجری کے شعبہ میں ایڈیشنل پروفیسرنے کہا کہ سوئی پھیپھڑوں کے اندر اتنی گہرائی میں موجود تھی  کہ روایتی طریقے تقریباً بے اثر ثابت ہوتے۔ اسلئے مقناطیس استعمال کرتے ہوئے آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.