vosa.tv
Voice of South Asia!

آسٹریلیا کے وزیراعظم کا سات سالوں میں پہلا دورہ چین

0

بیجنگ:آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی چار روزہ دورے پر چین پہنچےہیں جو 2016 کے بعد کسی  بھی آسٹریلوی رہنما کا پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم انتھونی البانی کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات تناؤ کا شکار دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک بہت مثبت قدم ہے۔آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی کا شنگھائی کے ہوائی اڈے پر دونوں ممالک کے سینئر سفارت کاروں کی جانب سے استقبال کیا گیا  جس کے بعد وزیراعظم فوری طور پر چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کی جانب سے شنگھائی کے مرکز میں چین کی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا افتتاح کرنے کے لیے دی گئی دعوت میں پہنچے۔البانی نے ایکسپو سے مختصر خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے بڑے تجارتی پارٹنرکے ساتھ سات سالوں میں پہلا مثبت قدم ہے، اور میں اپنے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ کے ساتھ تعمیری بات چیت  کا منتظر ہوں۔ البانی منگل کو چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.