نیپال میں زلزلے سے کم از کم 157 افراد جاں بحق، ہزاروں افراد بے گھر
کھٹمنڈو:نیپال میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 157 ہوگئی ، زلزلے کے باعث سینکڑوں افراد زخمی ہیں اور زیادہ تر گھر تباہ ہو گئے۔شمال مغربی نیپال کے پہاڑوں میں ہزاروں دیہاتی سخت سردی میں باہر سونے پر مجبورہیں۔جمعے کی رات اچانک آئےزلزلے سے ضلع جاجرکوٹ کے دیہات میں زیادہ تر مکانات منہدم ہو گئے ، قصبوں میں کنکریٹ کے چند مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔لوگوں نے رات کے لیے پناہ گاہ قائم کرنے کے لیے جو کچھ مل سکا استعمال کیا، گرم رکھنے کے لیے پلاسٹک کی چادریں اور پرانے کپڑوں کا استعمال کیا۔ زیادہ تر لوگ ملبے کے نیچے سے اپنا سامان نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔ امدادی کارکنان کے لئیے رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے کیونکہ بہت سے پہاڑی دیہاتوں تک صرف پیدل ہی پہنچا جا سکتا ہے اور زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ فوجی بلاک شدہ سڑکوں کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نائب وزیر اعظم نارائن کاجی شریستھا کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔