نیپا ل کے سیکورٹی اداروں نے 450 کلو چینی ضبط کر لی
نیپال پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 450 کلو چینی ضبط کر لی ۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران 33 بوریوں میں چھپا کراسمگل کی جانیوالی چینی برآمد کی ۔نیپا ل کے سیکورٹی اداروں نے حالیہ دنوں میں مشرقی ترائی کے مختلف اضلاع سے بی پی ہائی وے کے ذریعے چینی کی اسمگلنگ کا شبہ ظاہر کیا تھا کیونکہ کھٹمنڈو وادی میں اس تہوار کے موسم میں چینی کی قلت کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے انفارمیشن آفیسر راج کمار شریستھا نے تصدیق کی کہ چینی کو بی پی ہائی وے کے ذریعے غیر قانونی طور پر درآمد کیا جا رہا تھا ۔چینی کی غیر قانونی سپلائی پر قابو پانے کے لیے پولیس نے ہائی وے پر سیکیورٹی چیکنگ تیز کردی ہے۔