vosa.tv
Voice of South Asia!

مغربی نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ 128 سے زائدافراد جاں بحق

0

مغربی نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے سے  128 افراد جاں بحق اور 141 زخمی ہوگئے۔نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ   رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا  زلزلے کا مرکز جاجرکوٹ تھا۔ ضلع جاجرکوٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش روکا نے بتایا کہ جاجرکوٹ اور مغربی روکم میں سب سے زیادہ نقصان ہواجاجرکوٹ میں 92 اموات رپورٹ  ہوئی ہیں۔ زخمیوں  کو سرکھیت کے صوبائی ہسپتال کرنالی اور دیگر ضلع کے مختلف طبی اداروں میں زیر علاج ہیں۔مرنے والوں میں نلگاڈ میونسپلٹی کی ڈپٹی میئر سریتا سنگھ بھی شامل ہیں۔ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر سریش سنار نے کہا کہ ضلع میں تمام سیکورٹی فورسز کو تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے جاں بحق افراد اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر بچاؤ کے لیے تینوں سیکورٹی اداروں کو متحرک کر دیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.