نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات پاکستانی نژاد کمانڈنگ آفیسر عدیل رانا انٹیلی جنس بیورو میں تعینات
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف پرسنل کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 53 افسران کے مختلف محکموں اور شعبہ جات میں تبادلے گئے ہیں۔ پولیس افسران کی تقرری اور تبادلوں کی اس طویل فہرست میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عدیل رانا بھی شامل ہیں جو نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کمانڈنگ آفیسر بھی ہیں اور 84 پریسنکٹ میں تعینات ہیں ، نوٹی فکیشن کے مطابق انھیں اب انٹیلی جنس بیورو میں ٹرانسفر کیا گیا ہے ، ان کی نئی تعیناتی پر باقائدہ عمل درآمد 5 اکتوبر سے ہوگا۔عدیل رنا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ پہلے پاکستانی نژاد افسر ہیں جو ڈپٹی انسپکٹر کے ساتھ ساتھ کمانڈنگ آفیسر بھی مقرر ہوئے۔ اس بار بھی وہ وہ پہلے مسلمان اور پاکستانی آفسر ہیں جنھیں انٹیلی جنس بیورو میں تعینات کیا گیا ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی نے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع نجی ریسٹورانٹ میں اس خوشی کو بھرپور انداز میں منایا، عدیل رانا کو اہم محکمے میں نئی زمہ داری ملنے پر مبارکباد دی اور سب نے مل کر کیک کاٹا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بھی شرکت کی۔