vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شمشاد احمد صدیقی کے اعزاز میں تقریب

0

سعودی عرب میں اہالیان ریاض کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما شمشاد صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر پاکستان ہی ہماری شناخت اور پہچان ہے اس لئے ضروری ہے کہ بیرون ممالک پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور 2018 میں جو سیٹیں دھاندلی کی صورت چھین لی گئی تھی ان کو عوام کے ووٹوں سے دوبارہ حاصل کریں گے اور ملکی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اہالیان ریاض کی جانب سے خالد اکرم رانا،قاضی اسحاق میمن،حنیف بابر، رانا عمر فاروق، شعیب صدیقی،خادم بجاڑ اور مولانا اسداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی انتشار کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں میثاقِ جمہوریت پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ میثاق معیشت پر متحد ہوجائیں اور ملک کو یکجان ہوکر معاشی طور پر مستحکم کریں تاکہ پاکستان اور اسکی عوام کو تمام بنیادی حقوق میسر ہوں اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوسکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.