vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں، فہد بن منصور

0

سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی پاک ٹیک کے چیرمین پرنس فہد بن منصور کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیا ایڈوائزر فہیم الحامد، ایڈیشنل فارن سیکرٹری وزارت خارجہ پاکستان رضوان سعید شیخ ، پاکستان ٹیلی کوم کے ڈاریکٹر جنرل فیصل اقبال، اور آئی ٹی ماہر ڈاکٹر منشاد ستی سمیت پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے ارکان شریک تھے اس موقعہ پر پرنس فہد بن منصور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں وسیع مواقعے فراہم کر رہا ہے اور پاک سعودی ٹیک کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی کمپنیوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر انداز سے آگے بڑھ سکیں ایڈیشنل فارن سیکرٹری رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب معاشی اعتبار سے ایک بڑا ملک ہے جو تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھی اہم کردار ہے پاکستان اور سعودی عرب آئی ٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیکر معاشی ترقی کو مزید بڑھا سکتے ہیں آئی ٹی بٹلر کے سی ای او ڈاکٹر محمد منشاد ستی کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان آئی ٹی کی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں سعودی پاک ٹیک کا مقصد ان کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنا اور انہیں سعودی عرب میں رہنمائی کرنے سمیت ایسے مواقعے فراہم کرنا ہے جن کے ذریعے وہ سعودی مارکیٹ میں اپنے کام اور صلاحیتوں کو بروکار لا سکیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.