vosa.tv
Voice of South Asia!

مسلمانوں کے لیے اعزاز، نیویارک پولیس میں تعینات پاکستانی نژاد کمانڈنگ آفیسر عدیل رانا کی انٹیلی جنس بیورو میں تعیناتی۔

0

نیویارک (رپورٹ : علی عباس )نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ(این وائے پی ڈی )میں تعینات پاکستانی نژاد کمانڈنگ آفیسر عدیل رانا کو انٹیلی جنس بیورو میں تعینات کردیا گیا ہے۔ این وائے پی ڈی کے ماتحت اس حساس شعبے میں بھی عدیل رانا بطورکمانڈنگ آفیسر ہی اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف پرسنل کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 53 افسران کے مختلف محکموں اور شعبہ جات میں تبادلے گئے ہیں۔ پولیس افسران کی تقرری اور تبادلوں کی اس طویل فہرست میں پاکستان کے صوبہ  پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عدیل رانا بھی  شامل ہیں جو نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کمانڈنگ آفیسر بھی ہیں اور 84 پریسنکٹ( پولیس اسٹیشن) میں تعینات ہیں، نوٹی فکیشن کے مطابق انھیں اب انٹیلی جنس بیورو میں ٹرانسفر کیا گیا ہے، ان کی نئی تعیناتی پر باقائدہ عمل درآمد 5 اکتوبر سے ہوگا۔ عدیل رنا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے پاکستانی نژاد افسر ہیں جنھوں نے ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر تقرری پائی اور کچھ ہی عرصہ میں کمانڈنگ آفیسرکا اضافی چارج بھی دیا گیا ۔ اس بار بھی وہ پہلے مسلمان اور پاکستانی آفسر ہیں جنھیں انٹیلی جنس بیورو میں تعینات کیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق عدیل رانا بیرون ممالک کی پولیس سے امریکا آنے والے افسران کے ساتھ معاونت کریں گے۔ گزشتہ شب پاکستانی امریکن کمیونٹی  نے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع نجی ریسٹورانٹ میں اس خوشی کو بھرپور انداز میں منایا، عدیل رانا کو اہم محکمے میں نئی زمہ داری ملنے پر مبارکباد دی اور سب نے مل کر کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.