vosa.tv
Voice of South Asia!

تہران، ایشین فٹبال کنفیڈریشن چیمپینز لیگ کا اہم میچ منسوخ

0

ایران میں ہونے والے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) چیمپیئنز لیگ  کا اہم میچ  میدان میں ایرانی فوجی جنرل قاسم سلیمانی کے جنرل قاسم سلیمانی کے مجسمے کے باعث  نہ ہو سکا، میچ  ایرانی فٹبال کلب سیفہان اور سعودی کلب الاتحاد کے درمیان تھا ۔سعودی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں سعودی فٹبال کلب الاتحاد اور ایرانی فٹبال کلب سیفہان کے درمیان اے ایف سی چیمپیئز لیگ کا میچ کھیلا جانا تھا۔تاہم سعودی ٹیم  جب گرائونڈ پہنچی تو وہاں جگہ جگہ جنرل قاسم سلیمانی کے مجسمے موجود تھے جس پر سعودی کلب  نے اسٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کے مجسمے کے سبب  میدان میں داخل ہونے سے انکار کردیا جس کے باعث میچ منسوخ ہوگیا۔سعودی فٹبال کلب کی ٹیم کے انکار کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا تاہم انتظامیہ  کی جانب  قاسم سلیمانی کا مجسمہ ہٹانے سے انکار  پر سعودی کلب الاتحاد کی ٹیم اسٹیڈیم سے ہی وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ روانہ ہوگئی اس حوالے سے  ایشین فٹبال کنفیڈریشن آج رات بیان جاری کرے گی۔

جنرل قاسم سلیمانی کون تھے؟

جنوری 2020 میں بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوج کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے تھے۔سعودی عرب اور یمن کے مابین کشیدگی میں جنرل قاسم سلیمانی پر الزام عائد ہوتے رہے کہ وہ سعودی عرب کے مفادات کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.