vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈھاکا،ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار سے متجاوز

0

بنگلا دیش میں مچھروں کی بہتات کے باعث پھیلنے والی بیماری ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔بنگلا دیشی حکومت کے  محکمہ صحت  کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار  کے مطابق رواں سال مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد رپورٹ ہو گئی ہے  اور اب تک اس بیماری کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو  چکے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے ہونے والی اموات رواں سال، گزشتہ سالوں کے مقابلے میں40 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر الزام  عائد کیا ہے کہ محکمہ صحت وائرس کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری نہیں تھی جس کے باعث وائرس سے نمٹنے کے لئے بر وقت اقدامات نہ کئے جاسکے۔طبی ماہرین   کے مطابق  بنگلادیش میں غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کے باعث مچھروں کی بہتات ڈینگی کی پھیلاؤ کی اہم وجہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.