vosa.tv
Voice of South Asia!

اسلام آباد:مختلف علاقوں سے پکڑے جانے والے375افغان باشندوں کو افغانستان بھیجنے کی تیاری کرلی۔

0

ایک رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے پاکستان کے دارالخلافہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 800افغان باشندوں کو گرفتار کرکے تحقیقات عمل میں لائی۔تحقیقات کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے 400 افغان باشندوں کو قانونی دستاویزات اور رہائش سے متعلق ٹھیک معلومات فراہم کرنے پر رہا کر دیا جبکہ زیرِ حراست 375 افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں اور نہ ہی کوئی متعلقہ دستاویزات فراہم کرسکے کہ وہ پاکستان میں قانونی طور پر مقیم ہیں ۔جس کے بعد پولیس نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں 375 افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔پولیس حکام حکومتی لیٹر ملنے پر 375افغان باشندوں کو باڈر کے پار افغان حکام کے حوالے کردیں گے۔واضح رہے کہ پولیس نےبارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی و دیگر علاقوں میں کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.