vosa.tv
Voice of South Asia!

میانوالی میں مارے جانے دونوں دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے، شناخت عمل میں آگئی۔

0

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دو دہشت گردوں کی شناخت عمل میں آگئی ہے۔ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔حکام کے مطابق دہشت گرد زبیر نواز اور محمد خان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے ہے اور زبیر نواز لکی مروت کے ٹی ٹی پی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا۔حکام کا بتانا ہے کہ زبیر نواز پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دوسرے دہشت گرد کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے ہوئی۔واضح رہے کہ آج پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.