کولمبو،سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر بندربن میں جلوس اورمیراتھن ریس کا انعقاد
دنیا بھر کی طرح بنگلہ دیش میں بھی سیاحت کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے جنوبی مشرقی علاقے بندربن ہل ڈسٹرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 12 کلو میٹر کی میراتھن دوڑ میں مقامی برادریوں سمیت 54 افراد نے حصہ لیا۔ یہ ریس بندربن یونیورسٹی سے شروع ہوکر راجر مٹھ گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ مقابلے میں پہلے 13 مرد اور چھ خواتین رنرز کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پہاڑی ضلع کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالنعمان اور ارکان موجود تھے۔ مقابلے کے علاوہ، مقامی لوگوں نے قصبے کے بنگا بندھو اسکوائر سے "سیاحت اور سبز سرمایہ کاری” کے بینر تلے ایک رنگا رنگ جلوس بھی نکالا۔