vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک،برونکس ڈے کیئر حادثے کا ذمہ دار مفرور ملزم گرفتار

0

امریکن ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے عملے اور میکسکین حکام کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں برونکس ڈے کیئر سینٹر کی مالکن گرے مینڈیزکے مفرور  شوہر فیلکس ہیریرا کو گرفتار کر لیاگیا۔پولیس کے مطابق میکسیکن حکام کی جانب سے 34 سالہ ہیریرا کو جلد ہی امریکا کے حوالے کردیا جائے گا اور اس طرح وہ  اس کیس میں فرد جرم عائد ہونے کےبعد گرفتار ہونے والا چوتھا ملزم بن جائے  گا ۔ ڈے کیئر کی سی سی ٹی وی  میں دانستہ طور پر ہیریرا کو چھپ کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد پولیس کو ملزم پر شبہ ہوا اورپھرپولیس کی جانب سے ملزم کی تصاویر بھی جاری کردی گئی۔ گزشتہ روزپولیس کی جانب سے ایک تیسرے شخص،رینی انتونیو پیریڈز عرف”ایل گیلو” پر بھی منشیات اسمگلنگ کے شبے کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیویارک کے بورو برونکس  کے ڈے کیئر میں منشیات ہوا میں پھیلنے کی وجہ سے ایک سالہ  نکولس کی موت اور تین  بچے شدید متاثر ہوئے تھے جس کے بعد پولیس کی جانب سے ڈے کیئر کے مالکن، چھتیس سالہ گری مینڈیز، اور اس کے 41 سالہ کرایہ دار  کارلیسٹو ا بریٹو کو قتل اور اقدام قتل کے الزامات میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.